خیرپور میں 6 سالہ بچے کے قتل کاڈراپ سین

0
153
خیرپور میں 6 سالہ بچے کے قتل کاڈراپ سین

ہاٹ لائن نیوز : خیرپور سادات میں 6 سالہ بچے عبداللہ کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بچے کی لاش کھیتوں سے ملی تھی، لاش کو جانوروں نے بھنبھورا ہوا تھا۔ عبداللہ 23 ستمبر کو اپنی خالہ کے گھر روانہ ہوا تھا لیکن لاپتہ ہوگیا۔

ڈی ایس پی چوہدری فیاض کے مطابق بچے کا قاتل اس کا سوتیلا باپ پرویز ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کیمطابق ملزم اپنے سوتیلے بیٹے کو پسند نہیں کرتا تھا اور اپنے مخالفین کو قتل کے مقدمے میں پھنسانا چاہتا تھا۔

Leave a reply