
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی واشنگٹن آمد پر پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارت خانے کے عملے نے انکا استقبال کیا۔
ذرائع کیمطابق نواز شریف طبی معائنے کے لیے امریکا پہنچ گئے، جہاں نواز شریف اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
سابق وزیراعظم کی اہم امریکی شخصیات سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف شیخ سعید کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے بھی جائیں گے، جب کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی نیویارک میں طے ہیں۔









