بھارتی ناجائز قبضے کیخلاف آج کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کیخلاف دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کیخلاف اپنی فوجیں اتار کر کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر لیا۔
ہر سال کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، کشمیری اس دن بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنی مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کرینگے۔









