
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر چونیاں میں زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں جیوے شاہ پل پر زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔









