مردان: دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا

0
150
مردان: دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : مردان کے علاقے نیو اڈا بالاخانہ میں دو خواجہ سراؤں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

عینی شاہد کیمطابق تین نامعلوم افراد اوپر آئے اور دروازے بند کر دیے اور دونوں خواجہ سراؤں کو چاقو سے ذبح کر دیا،ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مقتول خواجہ سراؤں کی شناخت سلمانے اور نازوکا کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply