
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سموگ سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ آلودگی میں اضافے کے باعث سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں دینے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں مصنوعی بارش پر 35 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محکمہ موسمیات و ماحولیات سموگ کو روکنے اور مصنوعی بارش کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔








