نوح بٹ کا وطن پہنچنے پرانتہائی شاندار استقبال

0
164
نوح بٹ کا وطن پہنچنے پرانتہائی شاندار استقبال

ہاٹ لائن نیوز : کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والے نوح دستگیر بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نوح بٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا۔ شہریوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جشن منایا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوح بٹ نے اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ اولمپکس کی تیاری کر رہے ہیں لیکن فیڈریشن بین الاقوامی مقابلوں کی اجازت نہیں دیتی جس کی وجہ سے وہ اولمپکس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

نوح بٹ نے کہا کہ وہ آئندہ سال جرمنی میں ہونے والی ورلڈ کلاسک چیمپئن شپ جیتیں گے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کی تنظیمیں فیڈریشن کے مسائل جلد حل کریں تاکہ وہ عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

Leave a reply