
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سے قبل پاکستان کی اسپن بولنگ پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اسپنرز سے متعلق بیان دیاتھا۔
اظہر محمود نے بنگلہ دیش سیریز کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسےاسپنرز نہیں جو بیس وکٹیں لے سکیں۔ لیکن اسپنرز کی حالیہ کارکردگی نے اظہر محمود کے بیان کو غلط ثابت کر دیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان اور نعمان علی نے انگلینڈ کے 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔









