
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ سےایک پولیس اہلکار جانبحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پولیس کیمطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تاہم زخمی ڈاکو اسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ شہیدپولیس اہلکارایس ایس پی ویسٹ کاگن مین تھا۔
دوسری جانب زخمی شہری نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ ملزمان سبزی منڈی جانے والی سوزوکی کو لوٹ رہے تھے۔ سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کردی۔ زخمی شہری نے بتایا کہ ملزمان نے اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مجھے گولی لگی۔








