
ہاٹ لائن نیوز : کراچی کی عدالت نے بچوں کی سمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں نامزد سماجی رہنما صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔
صارم برنی کے وکیل کیمطابق ایف آئی اے مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 ماہ گزرنے کے باوجود تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا، جن بچوں کی سمگلنگ کا الزام ہے وہ کراچی میں موجود ہیں۔









