چین کےوزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے

0
146
چین کےوزیر اعظم پاکستان پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ اپنے وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھول پیش کیے۔ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

Leave a reply