
ہاٹ لائن نیوز : شیر افضل مروت کو زہر دیے جانے کی خبر پر پی ٹی آئی رہنما کا بیان سامنے آگیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خون میں زہر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری بیماری کو بہانہ بنایا گیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں کہ میری صحت نے مجھے احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں دی جب کہ ورکرز اور پاکستانیوں نے ہمت کی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں گرفتار کیا تو ہمیں 8 دن کی حراست کے بعد رہا کیا گیا، مجھے مختلف بیماریوں نے گھیر لیا۔ زہرخوانی والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔









