طلبہ گروپوں میں لڑائی، ایک طالب علم جاں بحق

0
204
طلبہ گروپوں میں لڑائی، ایک طالب علم جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر طلبہ گروپوں میں لڑائی ہوگئی، طلبہ کےایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کردی، جس کیوجہ سے ایک طالب علم جانبحق ہوگیا۔

واقعہ رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا جہاں نجی یونیورسٹی کے قریب ہوٹل میں دو گروپوں میں لڑائی ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے طالب علم سجاد گولی لگنے سےموقع پرہی دم توڑگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سجاد کوٹمٹھن راجن پور کا رہائشی تھا اور نجی یونیورسٹی میں ایم آئی ٹی سمسٹر 6 کا طالب علم بھی تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈولفن فورس نے ملزم شہزاد گرمانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a reply