واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق

0
171
واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 2 بچے جاں بحق اور بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے اور زخمی بچہ بہن بھائی تھے۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply