گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

0
250
گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ہاٹ لائن نیوز : عدنان سمیع کی والدہ 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

گلوکار عدنان سمیع نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے یہ خبر اپنی والدہ کی تصویر کیساتھ اانکی تاریخ پیدائش کیساتھ شیئر کی ہے۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔

عدنان سمیع نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کیساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں شدید دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک ناقابل یقین خاتون تھی جس نے ہر اس شخص کے ساتھ محبت اور خوشی بانٹ لی جس سے وہ رابطہ میں آئی۔ ہم انہیں بہت یاد کرینگے۔

Leave a reply