
ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کیجانب سے پارٹی ہدایت کیخلاف دائر ریفرنس پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔
سیکرٹری قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عادل خان بازئی کی نشست 262 کو خالی قرار دے دیا۔
خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی رکھی جائے۔ پارٹی سربراہ نواز شریف نے عادل خان بازئی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیاہے۔









