
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے حکومت کے مقررہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسرے روز اضافہ سامنے آیا ہے۔









