اسرائیل نے لبنان میں محدود زمینی کارروائی شروع کر دی

0
163
اسرائیل نے لبنان میں محدود زمینی کارروائی شروع کر دی

ہاٹ لائن نیوز: اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کیخلاف محدود زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی، جس سے یہ امکان پیدا ہو گیا کہ اسرائیل حزب اللہ سے لڑنے کے لیے مزید زمینی فوج لبنان بھیجے گا۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہےکہ اسرائیل نے امریکا کو لبنان پر زمینی حملوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائی ایک محدود کارروائی ہے جسکا مقصد سرحد پر حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔

Leave a reply