حماداظہر کی اینکر سے شادی، صحافی نےبڑا دعویٰ کردیا

0
197
حماداظہر کی اینکر سے شادی، صحافی نےبڑا دعویٰ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس نے تحریک انصاف کے صارفین اور حامیوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق سینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک خوبصورت سینئر عہدیدار نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے دوسری شادی کی ہے۔ دونوں کو مبارک ہو۔

حماد اظہر نے صحافی کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام نیچے چل رہا ہے، مجھے ہینڈسم سمجھنے پر تمام دوستوں کا شکریہ، لیکن اگر کبھی ایسا ہوا تو وقت آنے پر آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ حماد اظہر نے اپنے جواب کے ساتھ ہنسنے والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

صحافی نجم الحسن نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹوئٹ کا دبے الفاظ میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشاء اللہ آپ ہینڈسم ہیں، آپ کو انکار کا حق ہے لیکن میں اپنی خبر پر قائم ہوں۔

نجم الحسن نے اپنی ٹویٹ میں کہیں بھی اینکر شفا یوسفزئی کا نام نہیں لیا تاہم سوشل میڈیا پر اینکر کا نام لیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حماد اظہر اور شفا یوسفزئی نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

Leave a reply