
ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے کہ پولیس نے ملزم کانسٹیبل فاروق کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم فاروق نے انکشاف کیا کہ اس کی لیڈی کانسٹیبل سے 3 سال سے دوستی تھی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم مقتولہ کا کسی اور سے معاشقہ تھا ۔
ملزم فاروق نے بتایا کہ وہ ثمن کو منانے کے لیے ہربنس پورہ لے گیا اور انکار پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس نے ملزم فاروق کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ کارروائی پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیا۔








