فواد خان کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے؟

0
170
فواد خان کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق بھارتی شائقین اپنے پسندیدہ ہیرو کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فواد خان نئی فلم میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم دونوں طرف سے اس کی نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید۔

لیکن اب بھارتی میڈیا میں یہ خبریں پھیل رہی ہیں کہ وانی کپور کے بجائے اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک رومانوی کامیڈی فلم کے نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کریں گے۔

Leave a reply