علی امین گنڈا پورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
158
علی امین گنڈا پورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے واثق قیوم عباسی اور عامر محمود کیانی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

عدالت نے عمر تنویربت کو غیر حاضری پراشتہاری قرار دے دیا۔ راجہ خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply