
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مرحومین کے شناختی کارڈز پر سموں کے اجراء کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم افراد کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کر دی جائیں گی۔
پی ٹی اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کردہ تمام سمز کے صارفین فوری طور پر اپنے نام پر سمیں حاصل کر لیں، مقررہ مدت کے بعد ایسی تمام سمیں بند کر دی جائیں گی۔
پی ٹی اے کیجانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سمز کو اپنے نام پر منتقل کرنے کے لیے صارفین کو اپنے متوفی عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور میت کے ساتھ تعلق کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ساتھ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔
پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد، متوفی شخص کے شناختی کارڈ پر جاری کردہ سم کو اس کے نام پر منتقل کر دے گی۔









