مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی کارروائیوں میں نہیں

0
158
مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی کارروائیوں میں نہیں

ہاٹ لائن نیوز: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے واضح کیا ہے کہ امریکا لبنان میں ڈیوائس دھماکوں میں ملوث نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا لبنان میں سائبر حملوں میں ملوث نہیں ہے اور اب بھی یقین رکھتا ہے کہ لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ کے بحران کا حل مزید فوجی کارروائیوں میں نہیں ہے۔

جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے اور ایک نئے محاذ کو کھولنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا۔

Leave a reply