جیکب آباد : ایک اور نوجوان کو اغوا کر لیاگیا

0
254
جیکب آباد : ایک اور نوجوان کو اغوا کر لیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے شہر جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کو اغوا کرلیا، جس کے بعد یرغمالیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

جیکب آباد پولیس کیمطابق واقعہ جیکب آباد شکارپور کے سرحدی علاقے کیرتھر کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے سڑک پر پتھر رکھ کر گاڑی روک کر نوجوان کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

اہل خانہ کے مطابق مغوی صدام کھرانی گاؤں عبدالصمد کھارانی کا رہائشی لاڑکانہ سے جیکب آباد آرہا تھا کہ مغوی صدام کھرانی کی گاڑی کھائی میں جاگری۔

تھانہ محمد پور پولیس کے مطابق نوجوان کو صدام شکارپور کے تھانہ جہان واہ سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی کے اہل خانہ کے ہمراہ ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہے ہیں۔

Leave a reply