
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کینسر کے علاج کے دوران ایک بار پھر دلہن بن کر لوٹ آئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے گزشتہ رات کے فیشن شو میں اپنی ریمپ واک کی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی۔
ویڈیو میں اپنی زندگی کی جنگ لڑنے والی بہادر اور دلیر اداکارہ کو دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے سرخ لہنگا، روایتی زیورات اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور مہندی لگائی ہوئی ہے اور انتہائی پرکشش نظر آ رہے ہیں۔









