حادثہ ملزمہ کو سزا یا رہائی ؛ فیصلہ آج ہوگا

0
186
حادثہ ملزمہ کو سزا یا رہائی ؛ فیصلہ آج ہوگا

کراچی میں کار حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بدھ 11 ستمبر کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار حادثے کے منشیات کے استعمال کے کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل کے بعد سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن کورٹ کے جج نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے مطابق حکومت کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply