
ہاٹ لائن نیوز : بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث اسلام آباد سےمنجی پاکس کامریض پشاور پہنچ گیا۔
حکام کیمطابق منکی پاکس سے متاثرہ خلیجی ملک سے آنے والا شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔
حکام کا کہنا تھا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث مریض ایئرپورٹ چھوڑ کر پشاور پہنچ گیا، متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں جلد کے ماہر سے رابطہ کیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور اس کا ٹیسٹ مثبت آیا، جس سے ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔









