ریاض میں جی سی سی کا ساتواں مشترکہ اجلاس

0
166
ریاض میں جی سی سی کا ساتواں مشترکہ اجلاس

ہاٹ لائن نیوز : سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے لیے خلیج تعاون کونسل کا ساتواں مشترکہ وزارتی اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر وزرائے خارجہ نے شرکت کی جب کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری بمباری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایک بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے اور اسرائیل اور لبنان میں محاذ آرائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور جنگ بندی پر عمل درآمد اور جامع سیاسی عمل شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ پر زور دیا۔

Leave a reply