کراچی: نئی سبزی منڈی میں بینک کے قریب زوردار دھماکہ

0
154
کراچی: نئی سبزی منڈی میں بینک کے قریب زوردار دھماکہ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے نئی سبزی منڈی میں بینک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی نئی سبزی منڈی میں بینک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دھماکے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ، بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچ گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس بھرنےکی وجہ سے ہوا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

Leave a reply