شام پر اسرائیلی فضائی حملے ، 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی

0
169
شام پر اسرائیلی فضائی حملے ، 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : شام کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے 15 فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام میں پانچ مختلف مقامات پر پندرہ فضائی حملے کیے، اسرائیل نے ماسف میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے حملوں میں کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا، حملوں میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کیمطابق شام میں اسرائیلی حملوں سے سڑکوں اور شاہراہوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply