نان ویج کھانا لانے پر مسلمان طالب علم کو اسکول سے نکال دیاگیا

بھارت میں، مسلمان شہریوں اور طلباء کے ساتھ ہندوؤں کی طرف سے نفرت کا سلوک کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ حال ہی میں ہوا جب ہندوستان میں ایک اسکول کے پرنسپل نے ایک مسلمان طالب علم کو دوپہر کے کھانے میں سبزیوں کے بجائے گوشت لانے پر نکال دیا۔ مذکورہ پرنسپل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرخصب وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرنسپل کا والدین سے اس وقت جھگڑا ہوا جب ان کا 7 سالہ مسلمان بچہ سکول میں نان ویجیٹیرین کھانا لے کر آیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش کے امروہہ کے ہلٹن پبلک اسکول میں پیش آیا۔ پرنسپل کو بچے کے اس رویے پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے بچے کو سکول سے معطل کر دیا۔ امروہہ پولیس نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئےکہاہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









