کروڑوں کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، سب انسپکٹر گرفتار

0
181
کروڑوں کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کا الزام، سب انسپکٹر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں اینٹی کرپشن نے کچے کے علاقے میں 100 کروڑ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن کیمطابق سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو اینٹی کرپشن نے جرم ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا، ملزم نے کچے کے علاقے میں تعیناتی کے دوران کرپشن اور غیر قانونی کاشت کرکے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

ملزم رفیق احمد نے بطور ایس ایچ او اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار 444 کنال اراضی پر غیر قانونی کاشت کی۔ 2018 میں ملزم نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حضرت خواجہ غلام فرید کا 1384 کنال وقف ہتھیا لیا۔

ملزم رفیق نے غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی رقم سے اپنے بیٹوں کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں۔ ملزم نے 4 قیمتی گاڑیاں خرید کر رینٹ اے کار کا کاروبار کر رکھا ہے۔

سب انسپکٹر (ر) رفیق احمد کو گرفتار کر لیا گیا اور انکوائری کے بعد قصوروار پایا گیا۔ رفیق احمد نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے 100 کروڑ روپے سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیاہے۔

Leave a reply