
دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز قطر سے فلپائن جا رہی تھی۔ طیارے کا ایک انجن پاکستان کی فضائی حدود میں رک گیا۔
ذرائع کے مطابق دوحہ سے اینجلس سٹی جانے والی پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جارہی تھی کہ ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن پاکستان کی فضائی حدود میں رک گیا۔
ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کا طیارہ 39 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا، پائلٹ نےمےڈےکی کال دی، اور کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔









