پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

0
252
پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

ہاٹ لائن نیوز : عراق کے بغداد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ امیگریشن انتظامیہ کے ہاتھوں 50 سے زائد پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ضائع ہوگئے۔ اربعین کے موقع پر عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ وہ صبح 4 بجے سے بغداد ایئرپورٹ پر موجود ہیں، فلائٹ ہمیں صبح 9 بجے بغداد چھوڑ کر اسلام آباد کیلیے روانہ ہوئی۔

بغداد میں پھنسے زائرین کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ہمارے پاسپورٹ نہیں مل رہے، یہ نہیں بتایا جا رہا کہ ہمارے ہم وطن کب اور کیسے واپس آئیں گے۔

زائرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply