غزہ : پولیو مہم کے لیے عارضی جنگ بندی

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے غزہ میں پولیو مہم کیلیے تین روزہ عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی درخواست پر حماس نے بھی سات دن کیلیے جنگ بندی قبول کر لی۔
عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے کارکن انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلا سکیں گے، جنگ میں وقفہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کیمطابق انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک جاری رہے گی۔









