وزیراعظم ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے

0
169
وزیراعظم ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلیے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا جب کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بھی استقبال کیلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر تجارت اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینگے جب کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Leave a reply