اسلام آباد پولیس کے افسران ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے

0
163
اسلام آباد پولیس کے افسران ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے، انکوائری کے بعد افسران اور اہلکاروں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

مسلح ڈکیتی میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کی مکمل معاونت حاصل ہونے کا انکشاف ہوا، راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران کی درخواست پر آئی جی سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری کی۔

انکوائری سے ثابت ہوا کہ اسلام آباد پولیس اہلکار ڈاکو گینگ کی سہولت کاری کر رہے تھے۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کیخلاف کارروائی کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس ایچ او سب انسپکٹر عاصم غفار کو برطرف، سب انسپکٹر کو اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل محمد ساجد، دو کانسٹیبل کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply