افغان سیکیورٹی فورسز کے ارکان داڑھی نہ رکھنےپربرطرف

ہاٹ لائن نیوز : طالبان کی وزارتِ اخلاق نے داڑھی نہ رکھنے پر سکیورٹی فورسز کے 280 سے زائد ارکان کو برطرف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس 13 ہزار سے زائد افراد کو ’غیر اخلاقی حرکات‘ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محب اللہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے گزشتہ سال موسیقی کے 21,328 آلات کو تباہ کیا اور ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں “غیر اخلاقی” فلمیں فروخت کرنے سے روک دیا۔
انہوں نےمزید کہاہے کہ سیکورٹی فورس کے 281 اراکین کی داڑھی نہ رکھنے کیوجہ سے شناخت کی گئی ہے اور ان کو اسلامی قانون کی تشریح کیمطابق برطرف کر دیا گیا۔








