ٹریفک کی پرواہ کیے بغیر خاتون سڑک پر ڈانس کرتی رہی

ہاٹ لائن نیوز : بھارت سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک خاتون مصروف سڑک پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مصروف شاہراہ پر ڈانس کرنے والی خاتون کے ساتھ حادثہ پیش آ سکتا تھا لیکن وائرل ہونے کی خاطر اس نے تیز رفتار ٹریفک کی بھی پرواہ نہیں کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے خوشگوار موسم میں خاتون اپنی کار کی چھت پر بیٹھی ہے اور پھر نیچے اتر کر اچانک سڑک پر ڈانس سٹیپ شروع کر دیتی ہے جہاں سے کاریں اور موٹر سائیکلیں تیز رفتاری سے گزر رہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو ایکس صارف نشانت شرما نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘ویڈیو دیکھیں، وہ کیسے سڑک کے بیچ میں ڈانس کر رہی ہے، اور پیچھے سے تیز رفتاری سے کاریں آرہی ہیں، یہاں تک کہ خاتون نے سفید لائن کو عبور کیا۔
خاتون کی وائرل ویڈیو بھارتی پولیس تک پہنچ گئی جس کے بعد انہوں نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پیغام لکھ کر خاتون کے خلاف ضروری کارروائی کے لیے گاڑی کا نمبر، وقت، تاریخ اور جگہ شیئرکرنےکاکہا ۔









