یو بی ایل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا اقدام ہائیکورٹ چلینج

0
290
یو بی ایل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا اقدام ہائیکورٹ چلینج

لاہور ہائیکورٹ،

یو بی ایل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست پر سماعت

عدالت کا سیکرٹری کوآپریٹو کو ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے تنازع پر 2 روز میں فیصلے کا حکم
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سوسائٹی کے سیکرٹری امجد سلیم و دیگر کی درخواست پر سماعت کی

درخواستگزاروں کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے
یو بی ایل سوسائٹی میں صدر کے عہدے کیلئے الیکشن شیڈول جاری ہوا، وکیل درخواستگزار

ووٹنگ ڈے سے ایک دن قبل رجسٹرار کوآپریٹو نے مینجمنٹ کمیٹی معطل کرکے ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا، میاں دائود ایڈووکیٹ
ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کیلئے ممبران مینجمنٹ کمیٹی کے استعفوں کا جواز قانونی نہیں ہے، وکیل درخواستگزار

اگر ممبران استعفی دینگے تو انکی نشستوں پر الیکشن ہونگے، نہ کہ ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا، وکیل درخواستگزار
صرف صدر کے عہدے پر الیکشن شیڈول اور ووٹنگ کو ڈسٹرب کرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا، وکیل درخواستگزار
رجسٹرار نے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے قبل کسی کو شنوائی کا موقع بھی نہیں دیا، وکیل درخواستگزار

یو بی ایل ہائوسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا حکم کالعدم کیا جائے، استدعا
سیکرٹری کوآپریٹو تمام فریقین کو سن کر قانون کے مطابق 2 دن میں فیصلہ کریں، عدالتی حکم

Leave a reply