کولمبیا کا غزہ کے حق میں بڑا اقدام

ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی ترسیل یہ کہتے ہوئے روک دی ہے کہ تل ابیب سے غزہ پر گرائے جانے والے بم کی تیاری میں کولمبیا کا کوئلہ استعمال ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو کا کہنا تھا کہ ہم سے خریدا گیا کوئلہ اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو ہلاک کرنے والے بموں میں استعمال کیا جو کہ ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک اب اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کرے گا ، واضح رہے کہ اسرائیل اپنا 50 فی صد کوئلہ کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔









