باجماعت نماز نہ پڑھنے والوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی

0
177

ہاٹ لائن نیوز : افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ان ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کیا ہے جو انتباہ کے باوجود باجماعت نماز میں شرکت نہیں کرتے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کو پہلے تنبیہ کی جائے گی لیکن اگر دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے یہ انٹرویو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر دیا اور اپنی کارکردگی پر کھل کر بات کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان سزاؤں کے علاوہ جماعت سے نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

انہوں نے ملک میں شرعی قوانین اور سزاؤں کے نفاذ کے عزم کا بھی اظہار کیا اور مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کی وجہ سے حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کیا۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے۔

Leave a reply