یواےای گولڈن ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی حد میں تبدیلی

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لیے کم از کم ماہانہ تنخواہ 30,000 درہم عائد کر دی گئی ہے جو طویل مدتی قیام کیلیے گولڈن ویزا حاصل کرناچاہتےہیں۔
امیگریشن ماہرین نے کہا ہے کہ 10 سالہ قیام کے گولڈن ویزا کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اداروں کی طرف سے دیے جانے والے الاؤنس شامل نہیں ہیں۔
اب تک مختلف الاؤنسز سمیت مجموعی تنخواہ کی بنیاد پر ویزے جاری کیے جاتے تھے۔ اب یہ شرط عائد کر دی گئی ہے کہ خالص تنخواہ کم از کم 30 ہزار درہم ماہانہ ہونی چاہیے۔









