الیکشن ترمیمی ایکٹ پر اہم سماعت

0
172
الیکشن ترمیمی ایکٹ پر اہم سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں۔

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں۔ ترمیمی ایکٹ بحث کیے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز ایک، دو، تین اور چار کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔

رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرے گا۔

Leave a reply