ڈکیتیوں میں ملوث لڑکا لڑکی گرفتار

0
164
ڈکیتیوں میں ملوث لڑکا لڑکی گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لڑکی سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کیمطابق ملزمان فارمیسی اور ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس ترجمان کیمطابق گلشن راوی میں لٹن روڈ پر واقع فاسٹ فوڈ کی دکان، ڈیپارٹمنٹل سٹور پر واردات کے بعد ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیاہے۔

ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں چوری کی رقم واردات کے فوراً بعد بانٹ لیتے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے لٹن روڈ سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل بھی چھین لی تھی ، دونوں ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Leave a reply