فسادات پر قابو پانے کیلیے ‘سٹینڈنگ آرمی’ تعینات کرنے کا فیصلہ

0
152
فسادات پر قابو پانے کیلیے 'سٹینڈنگ آرمی' تعینات کرنے کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے حملے میں تین کمسن بچیوں کی ہلاکت کے بعد ملک کے دیگر قصبوں اور شہروں میں فسادات اور بدامنی پر قابو پانے کیلیے اسٹینڈنگ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تارکین وطن کیخلاف پرتشدد واقعات کی ذمہ داری اسلام مخالف تنظیم ‘انگلش ڈیفنس لیگ’ کے حامیوں اور اس سے منسلک دیگر تنظیموں پر عائد کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو مارنے کے بعد ہونے والا تشدد 13 سال کے بدترین فسادات میں سے ایک ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سکاٹ لینڈ یارڈ کے سربراہ مارک رولی سمیت وزراء اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

Leave a reply