صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری، 30 فلسطینی شہید

0
243
صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری، 30 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے۔ تازہ ترین بمباری میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں تین بچوں سمیت آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خان یونس میں بربخ خاندان کے گھر پر حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔ زیتون محلے میں گھر پر اسرائیلی گولہ باری سے ایک بچی شہید ہو گئی۔ المغازی کیمپ میں حسنی مسجد کے قریب ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

Leave a reply