ماں نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

0
201
ماں نے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ہاٹ لائن نیوز : کرک کے دور درازعلاقے مونا خیل میں خاتون نے پہلے بچوں پر فائرنگ کی، پھر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا تاہم دوسری جانب خاتون کے بھائیوں نے قتل کا الزام بہنوئی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن اور بھتیجوں کو قتل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں خاتون کے سسر اور دیورکو نامزد کیا گیا تھا۔ خاتون کے شوہر کو ایف آئی آر میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ گھر پر نہیں تھا۔ ایف آئی آر درج ہوتے ہی خاتون کے سسر اوردیور فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply