حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو شہید کر دیا گیا

0
180
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو شہید کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ان کی رہائش گاہ پر حملے میں شہید ہوگئے، اسماعیل ہنیہ کو تہران میں گولی مار کرشہید کیا گیا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں تھے۔ ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق حملہ علی الصبح کیا گیا، اسماعیل ہنیہ کی عمر 61 برس تھی۔حماس نےبھی ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

Leave a reply